Today'sNews
بیوی کو ایک سال کے لئے سابقہ شوہر کے حوالے کر دیا
خاوند نے بیوی کو ایک سال کے لئے سابقہ شوہر کے حوالے کر دیا
اپنی اہلیہ کو سابق شوہر کے ساتھ جسمانی تعلقات کی بھی اجازت، تحریری معاہدہ سامنے آگیا
لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں خاوند نے اپنی بیوی کو ایک سال کے لئے اس کے سابقہ شوہر کے حوالے کر دیا ہے۔خاوند نے اپنی اہلیہ کو سابق شوہر کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔خاوند نے اس بارے میں اپنا تحریری بیان جمع کروایا ہے جس میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو باہمی مشاورت کے بعد اس کے سابقہ شوہر کے حوالے کیا ہے۔
معاہدے میں لکھتے ہوئے خاوند نے بتایا ہے کہ اس کی بیوی کے سابق شوہر سے 4 بچے ہیں اور اکثر ان کی صحیح طریقے سے پرورش نہ ہونے کی وجہ سے وہ پریشان رہتی ہے، اس لئے میں نے اس کی رضامندی کے بعد اسے
سابق شوہر کے پاس جانے کیا اجازت دی ہے
خاوند نے مزید بتایا ہے کہ اس کی بیوی اس وقت بھی حاملہ ہے اور اس نے سابق شوہر سے معاہدہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی وقت آ کر اپنی بیوی سے ملاقات کر سکتا ہے اور ایک سال بعد اپنا ہونے والا بچہ بھی اس سے واپس لے سکتا ہے
تب تک اس کی بیوی روبینہ بی بی اپنے سابق شوہر کے پاس رہے گی ۔سابق شوہر نے بھی اپنا بیان جمع کرواتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ روبینہ بی بی اور اس کے بچوں کا مکمل خیال رکھے گا اور ہر ممکن خوشی دینے کی کوشش کرے گا۔ ساتھ ہی ساتھ خاوند نے روبینہ بی بی کو سابقہ شوہر کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ دونوں مردوں نے باہمی مشاورت کے بعد اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے بعد خاوند نے اپنی بیوی کو سابق شوہر کے حوالے کر کے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بھی قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔خاوند نے بتایا ہے کہ اس کی بیوی بچوں کی پرورش کے حوالے سے پریشان رہتی تھی اور چونکہ وہ حاملہ ہے، اس لئے اسے سابقہ شوہر کے پاس جانے کی اجازت دی گئی ہے


Post a Comment
0 Comments